26 ستمبر، 2015، 12:26 AM

یمن میں آل سعود کے بھیانک جرائم کے بارے میں تحقیق کا مطالبہ

یمن میں آل سعود کے بھیانک جرائم کے بارے میں تحقیق کا مطالبہ

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے یمن پر سعودی عرب کی مسلط کردہ جنگ میں سعودی عرب کے وحشیانہ ، ظالمانہ اور بھیانک جرائم کے بارے میں تحقیق کا مطالبہ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے النشرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ایمنسٹی انٹرنیشنل نے یمن پر سعودی عرب کے وحشیانہ اور مجرمانہ حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے یمن پر سعودی عرب کی طرف سے مسلط کردہ جنگ میں سعودی عرب کے وحشیانہ ،مجرمانہ ، ظالمانہ اور بھیانک جرائم کے بارے میں تحقیق کا مطالبہ کیا ہے۔اطلاعات کے مطابق ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اپنے بیان میں یمن پر سعودی عرب کے ہولناک جرائم کے بارے میں فوری طور پر تحقیق کا مطالبہ کیا ہے۔ایمنسٹی انٹرنیشنل کے مطابق یمن میں رونما ہونے والے انسانی المیہ پر سعودی حکام کی کوئی توجہ نہیں اور سعودی عرب نے یمن پر مجرمانہ بمباری کرکے بڑے پیمانے پر انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا ارتکاب کیا۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل کے مطابق یمن پر سعودی عرب کی وحشیانہ بمباری میں اب تک 20 ہزار افراد شہید اور زخمی ہوگئے ہیں اوریمن پر سعودی عرب کے بھیانک جرائم کا سلسلہ مسلسل جاری ہے۔

News ID 1858412

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha